Live Updates

بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس اختتام پر بدنظمی کاشکار

عمران خان سے ہائوسنگ سوسائٹیوں پر قبضے کے الزام سے متعلق سوال پوچھنے پر علیم خان کی صحافی کو دھمکی، سوال ترک کرنے پر پلاٹ دینے کی پیشکش کردی ،صحافیوں کا احتجاج

بدھ 29 مارچ 2017 20:49

بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس اختتام پر بدنظمی کاشکار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے علیم خان پر ہائوسنگ سوسائٹیوں پر قبضے کا الزام کے متعلق سوال پوچھنے پر علیم خان آگ بگولہ ہوگئے ، صحافی کو دھمکیاں دیدیں اور گھتم گتھا ہونے کی کوشش کی گئی،علیم خان نے صحافی کو پیشکش کی کہ اگر پانچ یا دس مرلے کا پلاٹ چاہیے تو میں دے دیتا ہوں مگر ایسے سوال مت کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بنی گالہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پریس کانفرنس کے اختتام پر بدنظمی ہوگئی،پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے عمران خان سے علیم خان پر ہائوسنگ سوسائٹیوں پر قبضے کے الزام کے متعلق پوچھا جس پر علیم خان آگ بگولا ہوگئے اور عمران خان کے پریس کانفرنس ختم کرکے واپس جانے کے فوراً بعد علیم خان اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ صحافی پر حملہ آور ہوگئے انہیں دھمکیاں دی گئیں گھتم گھتا ہونے کی کوشش کی گئی،علیم خان نے صحافی کو پیشکش کردی کہ اگر پانچ یا دس مرلے کا پلاٹ چاہیے تومیں دے دیتا ہوں مگر ایسے سوال مت کیے جائیں جس پر صحافیوں نے سخت احتجاج کیا اور علیم خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔…(خ م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات