نوازشریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی،ڈیل ہوئی ہوتی تو مجھے فوجی عدالتوں کیلئے اپنے جوتے نہ گھسانے پڑتے،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 20:42

نوازشریف اور آصف زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی،ڈیل ہوئی ہوتی تو مجھے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری میں کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو مجھے فوجی عدالتوں کیلئے اپنے جوتے نہ گھسانے پڑتے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری میں کوئی ڈیل والی بات کی سختی سے تردید کرتا ہوں ان کے درمیان کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،میں تو ڈھائی مہینے سے ملٹری کورٹس پر جوتیاں گھسارہا ہوں سب کو مل مل اور میٹنگز کرکر کے اگر ڈیل ہوئی ہوتی تو پھر بہت آسانی سے سارے معاملات حل ہوجاتے۔…(خ م)