حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے ویزوں کے معاملے پر موقف کو درست ثابت کرتا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بدھ 29 مارچ 2017 20:42

حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے ویزوں کے معاملے پر موقف ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے ویزے پر موقف کو درست ثابت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے آرٹیکل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کا بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے ویزوں کے معاملے پر موقف کو درست ثابت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ویزہ اجراء میں حسین حقانی کے کردارکے حوالے سے تحفظات کی تصدیق ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے واشنگٹن پوسٹ میں اپنے آرٹیکل میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے اہلکاروں کی پاکستان میں تعیناتی کے لیے اس وقت کی سویلین حکومت سے بات چیت کی اور حکومتی رضامندی سے سی آئی اے نے پاکستان میں کارروائیاں کیں۔