الکیٹل موبائلز کی جانب سے ایک موبائل فون میں ایک سے زائد وٹس ایپ اکاونٹ بنانے کی سہولت متعارف کروا دی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 مارچ 2017 19:29

الکیٹل موبائلز کی جانب سے ایک موبائل فون میں ایک سے زائد وٹس ایپ اکاونٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) الکیٹل موبائلز کی جانب سے ایک موبائل فون میں ایک سے زائد وٹس ایپ اکاونٹ بنانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی سی ایل کمپنی کی جانب سے بنائے جانے والے موبائل فونز الکیٹل میں وٹس ایپ اور دیگر مشہور موبائل ایپس کیلئے شاندار فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ ٹی سی ایل کے الکیٹل موبائل فونز میں وٹس ایپ اور دیگر موبائل ایپس کے ایک سے زائد اکاونٹس بنانے کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی موبائل کمپنی کی جانب سے کسی موبائل فون میں ایک سے زائد وٹس ایپ اکاونٹ بنانے کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔