ویٹرنری یونیورسٹی کا اوکس کیف کو رین کمپنی کے ساتھ تحقیق ، ویلیو ایڈیشن و مارکیٹنگ کے لئے مفاہمتی یادداشت کا معا ہد ہ

بدھ 29 مارچ 2017 20:23

لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو راوراوکس کیف کو رین کمپنی کے درمیان گذشتہ روزایگر ی کلچر و لا ئیو سٹاک سیکٹر میں تحقیق ، ویلیو ایڈیشن، ٹریننگ و مارکیٹنگ کے لیے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا ۔

(جاری ہے)

یاداشت پر دستخط و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اورچیف ایگز یکٹیو اوکس کیف کو ریا مس سیوُ جنگ اوک نے کیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹرنسیم، پرو فیسر ڈاکٹر مسعو دربا نی ، ڈاکٹر امتیاز ربا نی بھی مو جو دتھے۔

اُ س مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے و فدکو یو نیور سٹی کے تعلیمی ،تحقیقی، ایکسٹینشن سروسز اورٹریننگ پرو گرامو ں کے بارے میں بتا یا نیز کہا کہ یونیورسٹی معیار تعلیم اورریسر چ پر خصو صی تو جہ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :