شانگلہ، چکیسر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا،تین سال بعد ملزم گرفتار

بدھ 29 مارچ 2017 20:14

بشام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) شانگلہ، چکیسر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا ،تین سال بعد ملزم بیوی سمیت گرفتار ۔ملزم کی نشاندہی پر قبر کی کشائی،قبر کشائی کے موقعہ پرپولیس کی بھاری نفری اور سول جج / جوڈیشنل مجسٹریٹ چکیسر اور میڈیکل آفیسر بھی موجود تھے۔ان خیالات کا اظہار پولیس اسٹیشن چکیسر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سید محمود نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تین سال قبل ملزم عمرا خان نے فضل وہاب کو قتل کیا تھا اور خود فرار ہوکر کراچی چلا گیا تھا مگر چکیسر پولیس نے اپنی تفتیش جاری رکھی اور گزشتہ روز ملزم جب اپنے گاؤں تالون آیا تو پولیس نے شک کے شبے میں انہیں گرفتار کرلیا۔ملزم نے قبر کی نشاندہی کی اور سول جج چکیسر فرمان علی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ہم نے میڈیکل آفیسر کے ہمراہ مقتول کی، قبر کی قبر کشائی کی ۔اس موقعہ پر سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔انہوں نے مذید کہا کہ چکیسر پولیس کیلئے یہ کیس ٹسٹنگ تھا ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے ایس ایچ او چکیسر نے کہا کہ چکیسر کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلا ف گھیرا مزید تنگ کیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :