کوہاٹ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے پرنسپل پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں نامزد جونئیر کلرک کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:14

کوہاٹ، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے پرنسپل پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے پرنسپل پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں نامزد جونئیر کلرک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرنے کے بعد خود کو پولیس کے سامنے پیش کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حاضری کی رجسٹر پھاڑنے کے تناذعے پرتکرار کے بعد طیش میں آکر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے پرنسپل دلاور خان پراسلحہ آتشیں سے اقدام قتل کے ارتکاب جرم کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ ذیب ولد اورنگزیب سکنہ لاچی حال کے ڈی اے کوہاٹ نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرنے کے بعد خود کو تھانہ سٹی پولیس کے سامنے پیش کردیاہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار تصور کرکے عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کی پیروی کیلئے مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم شاہ ذیب گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2میں بحیثیت جونئیر کلرک ملازم ہے تاہم قومی و مقامی اخبارات میں غلطی سے طالبعلم لکھا گیا تھا۔