کوہاٹ، گمبٹ میں 15 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 29 مارچ 2017 20:14

کوہاٹ، گمبٹ میں 15 سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء)کوہاٹ گمبٹ میں پندرہ سالہ لڑکے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بدفعلی کے واقعہ کی میڈیکل رپورٹ سے تصدیق کے بعد پولیس نے نامزد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گائوں خدر خیل گمبٹ کے رہائشی پھول بادشاہ نے تھانہ گمبٹ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم ذوہیب ولد جاوید ساکن توغبالا نے انکے بیٹے پندرہ سالہ کامران کیساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا ہے ۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کاڈاکٹری معائنہ کرنے کے بعد میڈیکل رپورٹ میں لڑکے کیساتھ بد فعلی کی تصدیق ہونے پر نامزد ملزم ذوہیب کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ارتکاب جرم کے بعد ملزم روپوش ہوا ہے جسکی تلاش کیلئے پولیس نے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے لیکن فوری طور پر ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کو گرفتار کرکے بہت جلد اسکے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔