کوہاٹ، چھائونی پولیس نے قماربازی کی محفل پر چھاپہ مار کر 4 جواریوں کو دائو لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا

بدھ 29 مارچ 2017 20:14

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) کوہاٹ چھائونی پولیس نے قماربازی کی محفل پر چھاپہ مار کر چار جواریوں کو دائو منی سمیت گرفتار کرلیا ۔علاقہ محمد زئی کے باغات میں واقع جوئے کے اڈے سے آلات قمار بازی بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او جاوید اقبال کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کو سختی سے کچلنے کی احکامات کے تناظر میں ضلعی پولیس کا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کامیابی سے جاری ہے ۔

کاروائیوں کے اس تسلسل میں تھانہ چھائونی کے اے ایس آئی عظمت خان نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ محمد زئی میں امرود کے باغات میں جاری قمار بازی کی محفل پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی جوا کھیلنے میں مصروف قمار باز بھاگ نکلے جنکا تعاقب کرتے ہوئے پولیس نے موقع پر ایک ملزم جمشید کو گرفتار کرلیا اور دائو پر لگی رقم مجموعی طور پر 19000روپے قبضے میں لے لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چھائونی میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر انکے دیگر تین ساتھیوں شیر محمد ،نور زیب اور فقیر ساکنان محمد زئی کے خلاف بھی انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے بعد ازاں انہیں بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیکر پابند سلاسل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :