ہمارے سیاسی مخالفین ابھی سے گبھراہٹ کا شکار ہیں ،آنے والے الیکشن کیلئے ہم عوام کے پاس ووٹ مانگنے کیلئے اپنی کارکردگی پیش کرینگے ،تھانہ کچہری کی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ، آئندہ الیکشن میں نمائندے کار کر دگی کی بنیاد پرمنتخب ہونگے

صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور کا کچہ میں عوامی اجتماع سے خطا ب

بدھ 29 مارچ 2017 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین ابھی سے گبھراہٹ کا شکار ہیں آنے والے الیکشن کیلئے ہم عوام کے پاس ووٹ مانگنے کیلئے اپنی کارکردگی پیش کرینگے ،تھانہ کچہری کی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے آئندہ الیکشن میں نمائندے کار کر دگی کی بنیاد پرمنتخب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 66 رمک کے علاقہ کچہ میں عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے رہنماء سردار خالد سلیم استرا نہ پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس کے باوجو د انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموںکا بیڑا اپنے سر اٹھایا ہے۔ تحصیل پروآ کے دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی ، دریا ئے سند ھ کے قریب کچی آبادی کے کٹائو سے بچانے کیلئے حفاظی بندوں کے علاوہ آمدو رفت کیلئے سڑک کی تعمیر اور معذور افراد کیلئے کمپلیکس ، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سینٹرو ں کی منظور ی کے بعد کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری کامیابی کو دیکھ کر غلط اور اوچھے ہتھکنڈو ں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار خالد سلیم استرا نہ نوجوان تعلیم یافتہ اور سمجھدار امیدوار ہیںوہ انشاء اللہ حلقہ پی کے 66 سے الیکشن لڑینگے ۔ عوام روائتی سیاستدانوں کو مسترد کر چکی ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ بعض عناصر اس قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ سردار اکرام خان اپنی تحصیل کلاچی کی نشست کو مضبوط کرنے کیلئے کسی سیاسی جماعت یا سیاسی گروپ سے رابطہ کر رہے ہیں۔

سردار اکرام اللہ خان گنڈ ہ پور نے کہا کہ صو بہ میں قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کی حکومت ہے اور میرا گرو پ حلقہ پروآ پی کے 66 میں سردار خالد سلیم خان استرانہ کا بھرپور ساتھ دیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب تحصیل پروآ کی عوام میں شعور پیدا ہو چکا ہے ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں اور حلقہ کے نوجوان علاقہ کی تعمیر و تر قی میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :