کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبرشپ کی آخری تاریخ31 مارچ مقرر

بدھ 29 مارچ 2017 19:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) نے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے لئی بروز جمعہ ہاف ڈے کے باجود شام 5 بجے تک ممبرشپ کاؤنٹر کھلا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق جمعہ31 مارچ کو کراچی چیمبر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تجدید کی درخواستیں وصول کی جائیں گی تاہم جمعہ کو دوپہرساڑھے بارہ بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ رہے گا۔

ٹریڈ آرگنا ئزیشن ایکٹ 2013ء کے تحت کے سی سی آئی کی ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2017ء مقرر ہے۔ کے سی سی آئی نے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سال 2017-18 کے لئے اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید مقررہ تاریخ تک کروالیں بصورت دیگر ان کی ممبر شپ منسوخ ہو جائے گی اور کراچی چیمبر کا ممبر بننے کے لئی انہیں ممبر شپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :