غضنفر علی خان ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی ’’ پاکستان ویتنام بزنس کونسل‘‘ کے چیئرمین نامزد

بدھ 29 مارچ 2017 19:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر زبیر ایف طفیل نے ایک مرتبہ پھر مہران کمرشل انٹر پرائزز کے ایم ڈی محمد غضنفر علی خان کو ان کی خدمات کے پیش نظر فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی برائے سال 2017ء کے لئے پاک ویتنام بزنس کونسل کا چیئرمین نامزد کردیا ہے، غضنفر علی خان اپنی خدمات کے باعث مسلسل چار سال سے اس عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر نے تقرر نامے میں امید ظاہر کی کہ غضنفر علی خان اپنی قابلیت اور تمام صلاحیتو ں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور ویتنام کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ ، تجارتی وفود کے تبادلے، نمائشوں کے انعقاد اور دونوں ممالک کے تاجر و صنعتکاروں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے اپنی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ غضنفر علی خان کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے فیڈریشن اور کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے آٹوموٹیو کے چیئرمین کے عہدے پر اپنی خدمات کے ذریعے صنعتکاروں مسائل کو حل کرا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :