مسجد الحرام میں بیگ کھول کرسامان کی تلاشی کا جھنجٹ ختم،زائرین بیت اللہ کی سہولت کیلئے سی تھرو بیگ تیار

بدھ 29 مارچ 2017 19:47

مسجد الحرام میں بیگ کھول کرسامان کی تلاشی کا جھنجٹ ختم،زائرین بیت اللہ ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) مسجدالحرام میں بیگ کھول کرسامان کی تلاشی کا جھنجٹ ختم ہوگیا،حرمین شریفین کے نگراں ادارے نے زائرین ومعتمرین کے سامان کی سہولت کیلئے ایک نیا اور سی تھرو بیگ تیار کرلیا، سی تھرو بیگ میں رکھی گئی اشیا انہیں کھولے بغیر دیکھی جاسکیں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرانسپیرنٹ بیگوں کی تیاری سے نہ صرف زائرین کو سہولت ہوگی بلکہ چیکنگ کرنے والا عملہ بھی کم وقت میں باہر ہی سے بیگوں کے اندر رکھی اشیا کو بیگ کھولے بغیر چیک کرسکیں گے۔

ان بیگوں میں رکھی کافی، کھجور اور دیگر اشیا باہر سے دیکھی جاسکیں گی۔ ماہ صیام میں ان بیگوں کو افطاری کا سامان لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔سی تھرو بیگوں کا افتتاح گذشتہ روز حرمین شریفین کے امور کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کیا۔ رمضان المبارک سے قبل زائرین یہ بیگ حاصل کرسکیں گے۔مسجد الحرام کے ابواب(دروازوں) کے امور کے ڈائریکٹر محمد باتی کا کہنا ہے کہ سی تھرو بیگ مسجدالحرام کے داخلی دروازوں کے باہر معتمرین اور زائرین کو فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :