مانسر کیمپ میں کرنل کمانڈنٹ آزادکشمیر رجمنٹ کو بیج لگانے کی تقریب کا انعقاد

لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان آزادکشمیر رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ بن گئے،آرمی چیف نے بیج لگائے وطن کے دفاع کیلئے آزادکشمیر رجمنٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں،ملک کے دفاع کے دوران آزادکشمیر رجمنٹ کے 3842جوان شہید ہوئے،سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ نے شاندار خدمات انجام دی ہیں،آرمی چیف

بدھ 29 مارچ 2017 19:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) مانسر کیمپ میں کرنل کمانڈنٹ آزادکشمیر رجمنٹ کو بیج لگانے کی تقریب ہوئی،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان آزادکشمیر رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ بن گئے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے کرنل کمانڈنٹ کو بیج لگائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مانسر کیمپ میں کرنل کمانڈنٹ آزادکشمیر رجمنٹ کو بیج لگانے کی تقریب ہوئی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان آزادکشمیر رجمنٹ کے نئے کرنل کمانڈنٹ بن گئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے نئے کرنل کمانڈنٹ کو بیج لگائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ وطن کے دفاع کیلئے آزادکشمیر رجمنٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں،ملک کے دفاع کے دوران آزادکشمیر رجمنٹ کے 3842جوان شہید ہوئے،سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔تقریب میں آزادکشمیر رجمنٹ کے نوجوانوں اور افسروں نے شرکت کی تقریب میں رجمنٹ کے ریٹائر ہونے والے افسران بھی شریک ہوئے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :