شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور سالک حسین کی باسط حسن کیلئے فاتحہ خوانی

بدھ 29 مارچ 2017 19:43

شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور سالک حسین کی باسط حسن کیلئے فاتحہ خوانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور سالک حسین نے زک آئل اینڈ لبریکیشن کے باسط حسن کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر مرحوم کے والد شوکت حسن اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ باسط حسن نہایت زندہ دل اور ہنس مکھ شخصیت کے حامل تھے، ہم جب بھی ان سے ملے انہیں مسکراتے ہوئے پایا، مرحوم نے کم وقت میں بڑا نام کمایا، ان کا انتقال دوستوں کیلئے بھی بڑے صدمے کا باعث ہے۔