الیکشن کمیشن نے ضیا الرحمن کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 29 مارچ 2017 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن نے پی کے 54 مانسہرہ سے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے رکن میاں ضیاء الرحمن کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ضیاء الرحمن کی رکنیت 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں ان کی رکنیت ختم کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔ (ن غ / ع ع)

متعلقہ عنوان :