سائبر کرائم قوانین کے تحت گرفتار ہونے والی پہلی پاکستان خاتون سعدیہ مرزا کی برطانیہ میں مقیم بہن کا بیان بھی سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 29 مارچ 2017 19:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) سائبر کرائم قوانین کے تحت گرفتار ہونے والی پہلی پاکستان خاتون سعدیہ مرزا کی برطانیہ میں مقیم بہن کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سیالکوٹ سے سائبر کرائم قوانین کے تحت سعدیہ مرزا نامی ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان میں سائبر کرائم قوانین کے تحت کسی خاتون کو گرفتار کیا گیا۔

بعد ازاں سعدیہ مرزا نے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی تھی۔ اب سعدیہ مرزا کی برطانیہ میں مقیم بہن سمیرا مرزا بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ سمیرا مرزا کا کہنا ہے کہ ان کی بہن نے احسن ملک نامی شخص کو بلیک میل نہیں کیا۔ احسن اور میرے درمیان کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا ہے۔ اسی باعث احسن نے مجھ سے بدلہ لینے کیلئے میری بہن کو گرفتار کروایا۔

متعلقہ عنوان :