بحرین پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،وزیراعظم

پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون سے برادارانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں وزیراعظم نوازشریف کی بحرین کے وزیرصنعت و تجارت سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 19:40

بحرین پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بحرین پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون سے برادارانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بدھ کو بحرین کے وزیرصنعت و تجارت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار سمجھتا ہے،دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ تاریخ،ثقافت اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرین پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون سے برادارانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،بحرین میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہا کہ پاکستانی دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کے کردار کو سراہا،بحرین کے وزیر نے وزیراعظم نوازشریف کو شاہ حمد بن عیسیٰ کا پیغام پہنچایا۔بحرینی وزیر نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :