چینی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی ای امریکی تجارتی بلیک لسٹ سے خارج ،کمپنی 892ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار

بدھ 29 مارچ 2017 19:40

چینی ٹیلی کام کمپنی زیڈ ٹی ای امریکی تجارتی بلیک لسٹ سے خارج ،کمپنی ..
واشنگٹن /بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) امریکہ نے چین کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ZTE کو امریکی تجارتی بلیک لسٹ سے نکال دیا ۔ چائنہ ریڈیونیشنل کے مطابق ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ZTE کے سابقہ سی ای او لیرانگ شی کے بارے میں مزید تحقیقات کی گئی ہیں جس کے بعد کمپنی کو امریکہ کی تجارتی بلیک لیسٹ سے نکال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ZTE کو غیر قانونی طور پر امریکہ سامان بھیجنے پر امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشنز کے تحت بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا جس پر رواں ماہ کمپنی جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہو گئی اور اس نے کہا ہے کہ وہ فوجداری اور سول قوانین کی خلاف ورزیوں پر 892 ملین امریکی ڈالر جرمانہ دینے کیلئے تیار ہے اور مستقبل کی خلاف ورزیوں کی روک کے لئے 300 ملین ڈالر کی ایک اضافی جرمانہ ختم کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :