ترکی اور روس کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک میں وسعت

روستو نا دونو شہر سے انطالیہ، بودرم اور دالامان تک باقاعدگی سے پروازیں چلائی جائینگی

بدھ 29 مارچ 2017 19:29

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ترکی اور روس کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک میں وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی ۔ روس فضائی آمدورفت کے نیٹ ورک کو وسعت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

روس کے مزید ایک شہر سے ترکی کو باقاعدہ سفروں کا آغاز کیا جائیگا۔روستو نا دونو شہر سے انطالیہ، بودرم اور دالامان تک باقاعدگی سے پروازیں چلائی جائینگی۔مذکورہ شہر کے ہوائی اڈے نے اعلان کیا ہے کہ گرمیوں کے شیڈول پر عمل درآمد کے آغاز کے ساتھ ہی اس شہر سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :