آر ڈبلیو ایم سی نے خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا

بدھ 29 مارچ 2017 19:28

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے راولپنڈی اور اس کی تحصیلوں میں خصوصی صفائی و آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے،یوسی 21شمس آباد میں نالے نالیوں ، بازاروں اور گلیوں ،سڑکوں کی بھرپور صفائی کی گئی اور شہریوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے کیمپ لگائے، جہاں شہریوں میں پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے اور انہیں صفائی کی شکایات سے متعلق ہیلپ لائن نمبر 1139سے متعلق بتایا گیا کہ صفائی کی کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کر کے شکایت درج کرائیں۔

شمس آباد میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی طرف سے آج بھی صفائی آگاہی کیمپ لگایا جائیگا، گزشتہ روز ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان شیردل ،مینیجر آپریشنز محمد جلال،ڈی ایم او آ ر ڈبلیو ایم سی ذولفقار علی شاہ، زونل و سیکٹر انچارجز، جی ایم آپریشنز البائراک محمد مراد،جی ایم کمیونیکیشن کنعان گلن، ڈپٹی جی ایم کمیونیکیشن مس انیلہ ،اے ایم فرحانہ ریاض،کمیل عباس اور کمیل رضا نے کیمپ میں شہریوں کو صفائی ستھرائی سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔