مرکزی رہنماءپی ٹی آئی علیم خان اورصحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

تلخ کلامی کی وجہ لینڈ مافیاسےمتعلق پوچھاگیاسوال بنا،علیم خان نےآپے سےباہرہوگئے،صحافی کوجواب دیاکہ آپ کوبھی5 یا10مرلےدے سکتاہوں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 18:56

مرکزی رہنماءپی ٹی آئی علیم خان اورصحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علیم خان اور صحافیوں میں تلخ کلامی ہوگئی،جس پرصحافی علیم خان سے الجھ پڑے جبکہ علیم خان کے سکیورٹی گارڈزنے بچ بچاؤ کروادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تلخ سوال پررہنماء پی ٹی آئی علیم خان آپے سے باہر ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے علیم خان سے لینڈ مافیا ہونے سے متعلق سوال پوچھا تو علیم خان آپے سے باہر ہوگئے۔علیم خان نے جواب دیا کہ آپ کو  5 یا  10 مرلے چاہئیں تو میں دے سکتاہوں۔ جس پرتلخ کلامی شروع ہوگئی۔تاہم علیم خان کے گارڈز بچ بچاؤ کروا کے انہیں وہاں سے لے گئے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :