حکومت کا 4 جی موبائل نیٹ ورک کا نیا اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 29 مارچ 2017 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) حکومت نے 4 جی موبائل نیٹ ورک کا نیا اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں جی موبائل نیٹ ورک کا نیا اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے نئے اسپیکٹرم کی بنیادی قیمت 295 ملین ڈالر مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔ پی ٹی اے 1800 میگا ہرٹز فریکیوئنسی کا 4 جی کا لائسنس فروخت کریگی۔ نئی نیلامی پر 2014 اور 2016 کی نیلامی کے قواعد و ضوابط کا ہی اطلاق ہو گا۔ لائسنس کی نیلامی جون تک مکمل کر لیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :