پشاورہائی کورٹ نے مساجد کواوقاف کے ماتحت کرنے سے متعلق دائررٹ پر ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا

بدھ 29 مارچ 2017 19:24

پشاورہائی کورٹ نے مساجد کواوقاف کے ماتحت کرنے سے متعلق دائررٹ پر ایڈوکیٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء)پشاورہائی کورٹ نے مساجد کواوقاف کے ماتحت کرنے سے متعلق دائررٹ پر ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

رٹ مقامی عالم مولانا نظیر کی سربراہی میں پانچ سو علماء کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں تمام مساجد کو محکمہ اوقاف کے ماتحت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مساجد کو اوقاف کے ماتحت کرنے سے چیک اینڈ بیلیس رکھا جا سکے گا۔ مانٹیرنگ نہ ہونے کے باعث کئی غیر ملکی ایجنٹس بھی مساجد سے گرفتار ہوئے جس پر عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا۔