مردان میں اسپیشل پولیس یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

بدھ 29 مارچ 2017 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) مردان میں اسپیشل پولیس یونٹ نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شرپسند کو گرفتار کر کے بارودی مواد اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو خفیہ اطلاع پر دوسہرہ چوک سے گرفتار کیا گیا۔ شرپسند عزیز الرحمان نے شہر میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کو دستی بم اور بارودی مواد برآمد کر کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :