فاٹا میں تعلیمی سہولیات بہتربنانے کیلئے خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے،اقبال ظفرجھگڑا

رواں مالی سال کے دوران محض سکولوں سے متعلق ترقیاتی سکیموں پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 29 مارچ 2017 19:24

فاٹا میں تعلیمی سہولیات بہتربنانے کیلئے خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے،اقبال ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا میں تعلیمی سہولیات بہتربنانے کیلئے خاطرخواہ پیش رفت ہوئی ہے اوررواں مالی سال کے دوران محض سکولوں سے متعلق ترقیاتی سکیموں پر ساڑھے تین ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ جمعرات کے روز پشاورمیں نجی ٹی وی کے زیراہتمام منائے گئی"ہفتہ فاٹا" کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اس پیکج میں شامل59 سکیموں کے تحت سینکڑوں کی تعداد میں پرائمری ،مڈل اورہائی سکولوں کا درجہ بڑھایا جارہاہے جن میں سے 35 منصوبے پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام، بعض اراکین پارلیمنٹ اورمتعدد قبائی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

گورنر نے مزیدکہا کہ یہ پورا پیکج امسال مکمل کیاجائے گا جس میں گورنمنٹ سکولوں میںزیرتعلیم طلباؤ طالبات کو درسی کتب کی مفت فراہمی بھی شامل ہے۔ گورنر نے واضح کیا کہ حکومت نے فاٹا کے عوام کی فلاح وبہبود کی ہرمثبت تجویز کاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں عملی شکل دینے کیلئے وسائل کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں درپیش مشکلات کا متحد ہوکر پورے حوصلے سے سامنا کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں خودقبائلی عوام کا کردار بھی بہت قابل قدرہے۔ گورنر نے فاٹا ویک منانے کوسراہا اورکہا کہ بلاشبہ اس کی بدولت علاقے اوراس کے عوام کابہترتشخص اجاگر کرنے میں مددملی ہے۔ ا نہوں نے اے ۔ وی ۔ٹی خیبرکی انتظامیہ کی جانب سے قبائل کی ثقافت و روایات کو اجاگر کرنے میں گہری دلچسپی لینے کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :