حسین حقانی کابیان ریاستی اداروں کوبدنام کرنےکی کوشش ہے،ترجمان پاک فوج

حسین حقانی کا ویزااجرا پربیان پاکستانی ریاستی اداروں کےمؤقف کی تائید ہے،حسین حقانی کے منفی کردار کی سچائی کھل سامنے آگئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 18:47

حسین حقانی کابیان ریاستی اداروں کوبدنام کرنےکی کوشش ہے،ترجمان پاک ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : ترجمان پاک فوج نے کہاہے کہ حسین حقانی کاکردارکھل کرسامنے آچکاہے،حسین حقانی کابیان ریاستی اداروں کوبدنام کرنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرنے حسین حقانی کے آرٹیکل میں ویزوں سے متعلق بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق امریکی سفیرحسین حقانی کا ویزااجرا پر بیان پاکستانی ریاستی اداروں کے مؤقف کی تائید ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے منفی کردار کی سچائی کھل سامنے آگئی ہے۔