پنجاب یونیورسٹی اورامانہ حلال ریسرچ سنٹر کے مابین معاہدہ

بدھ 29 مارچ 2017 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز اور امانہ حلال ریسرچ سنٹر کے مابین حلال گوشت بارے آگاہی دینے کیلئے تربیتی ورکشاپس، ٹریننگ پروگرامز اور ریسرچ کی فروغ کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہواجس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر،امانہ حلال ریسرچ سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اشفاق، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شناور وسیم و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے اساتذہ اور طلبائو طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ادارے مارکیٹ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کسی مخصوص ایونٹ کیلئے اپنے ماہرین سمیت تمام وسائل ایک دوسرے کو مہیا کریں گے۔ دونوں ادارے قومی و بین الاقوامی سطح پر حلال فوڈ کے فروغ کیلئے منعقدہ تقاریب کے تجربات ا یکدوسرے سے شیئر کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پاکستان کی حلال فوڈ انڈسٹری میںآگے بڑھنے کی بے پناہ صلاحیت ہے اور ہمیں مل کر پاکستان کے حلال گوشت کی درآمد میں اضافے کیلئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے شیئرز کو بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں کیونکہ پاکستانی گوشت کی مانگ بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت ذیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :