طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا دورہ

بدھ 29 مارچ 2017 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پنجاب ایجوکیشنل سکول سسٹم' افشاں پارک' شادی پورہ'لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ? پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان' شاہراہِ قائداعظم لاہوراور دی ایجوکیٹرز' رائے ونڈ روڈ'لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ? کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون' لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین' ٹائون شپ'لاہور'گورنمنٹ اپرنسنٹر ٹریننگ سینٹر' ٹائون شپ'لاہور'دارِ ارقم سکول' سنگھ پورہ'لاہور'گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول' چک نمبر 41' فیروزوالہ'گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول' چک نمبر 41' فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان 'ایوانِ قائداعظم اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد723تھی ۔

متعلقہ عنوان :