پنجاب یونیورسٹی کا شاندار اعزاز،جزوی بصارت سے محروم طالبعلم نے کامن ویلتھ یوتھ ورکر ایوارڈجیت لیا

بدھ 29 مارچ 2017 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز بی ایس آنرز مینجمنٹ سائنسز میں آٹھویں سمسٹر کے طالبعلم سلیمان ارشد نے کامن ویلتھ یوتھ ورکر ایوارڈاپنے نام کر لیا۔ وہ جزوی بصارت سے محروم نہ صرف پاکستان سے بلکہ پورے ایشیا میں یہ ایوارڈ جیتنے والے واحد طالبعلم ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈکامن ویلتھ سیکریٹریٹ لند ن میں منعقدہ ایک تقریب میں سیکریٹری جنرل کامن ویلتھ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سلیمان ارشد پاکستان میں نابینا افراد کیلئے پاکستان پیرا کلائمبنگ کلب کے نام سے قائم کیا جانے والا اپنی طرز کا پہلا اور منفرد سپورٹس کلب چلا رہے ہیں جس کامقصد نابینا افراد کو پاکستان میں سپورٹس کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ انہیں معاشرے کا اہم فرد بنانا ہے۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے گزشتہ روز سلیمان ارشد سے اپنے آفس میں ملاقات کی اور انہیں دنیا بھر میں پنجاب یونیورسٹی اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :