Live Updates

عمران خان نےڈاکٹرعاصم،ایان علی کی رہائی اورشرجیل مکی واپسی کوڈیل قراردیدیا

پاناماکیس سے بچنے کیلئے بھی نوازاور آصف میں ڈیل ہوچکی ہے،ڈاکٹرعاصم پر480ارب روپے کرپشن کاالزام ہے،ضمانت پرخاموش نہیں رہ سکتے،قوم تھک چکی،دعاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ جلدآجائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 18:40

عمران خان نےڈاکٹرعاصم،ایان علی کی رہائی اورشرجیل مکی واپسی کوڈیل قراردیدیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹرعاصم ،ایان علی کی رہائی اور شرجیل میمن کی واپسی کوڈیل قراردے دیا،پاناماکیس سے بچنے کیلئے بھی نوازاور آصف میں ڈیل ہوچکی ہے، ڈاکٹرعاصم پر480ارب روپے کرپشن کاالزام ہے۔ضمانت پرخاموش نہیں رہ سکتے،قوم تھک چکی،دعاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ جلدآجائے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ ڈیل کے تحت ہی آصف زرداری واپس آئے ہیں۔

نوازشریف سندھ میں جبکہ آصف زرداری لاہورمیں بیٹھ گئے۔یہ وہی ہورہاہے جب الیکشن 2013سے پہلے ن لیگ4سال کیلئے فرینڈلی اپوزیشن بنی رہی۔پھرالیکشن مہم میں نوازشریف نے کہا کہ زرداری کاپیٹ پھاڑکرپیسہ نکالوں گا۔مزے کی بات کہ آصف زرداری 2013ء کے الیکشن کواب آراو کاالیکشن قراردے رہے۔

(جاری ہے)

لیکن جب ہم نے دھرنادیاتوجمہوریت خطرے میں پڑگئی اور دونوں بھائی اکٹھے ہوگئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔اس لیے دونوں کے مفادات ایک ہیں۔دونوں ایک دوسرے کونقصان نہیں پہنچنے دینگے۔دونوں کے درمیان ساری نوراکشتی ڈیل کے تحت ہورہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاناماکیس سے بچنے کیلئے بھی دونوں میں ڈیل ہوچکی ہے۔دھرنے کے دوران بھی آصف زرداری کورائے ونڈکھانے پربلایاگیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم پر480ارب روپے کرپشن کاالزام ہے۔ضمانت پرخاموش نہیں رہ سکتے۔حامدسعیدکاظمی بھی حج کرپشن کیس میں بری ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ وزیراعظم ملک کوتباہ کررہاہے۔کرپٹ وزیراعظم کی موجودگی میں ادارے ترقی نہیں کرسکتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات