لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب کا اہتمام

بدھ 29 مارچ 2017 18:55

لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پی ٹی آئی چیئرمین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی طرف سے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پی ٹی آئی چیئرمین سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ممبران صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی اور مراد راس، جمشید اقبال چیمہ اور نسیم زہرہ نے کہ کہ ضمنی الیکشن کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف مستقبل میں بھی نواز لیگ کو دھول چٹائے گی عمران خان کے دھرنوں اور احتجاج نے عوامی شعور بیدار کر دیا ہے اور اب لوگوں کو نئے نئے نعروں پر بے وقو ف نہیں بنا یا جا سکے گا مقررین نے کہا کہ لاہور کینٹ کی وارڈ 6میں نواز لیگ کے مقابلے میں تحریک انصاف کو دوگنے ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور سرکاری حمائیت اور وزراء و ارکان اسمبلی کی مداخلت کے باوجود عوام نے نواز لیگ کی باتوں پر کان نہیں دھرا تحریک انصاف کی وارڈ 6سے کامیاب ہونے والی امیدوار نسیم زہرہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان کی طرف سے خصوصی مبارکباد دی گئی اور ایم پی اے شعیب صدیقی نے انہیں ہار پہنائے اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر مراد راس اور پارٹی رہنما جمشید اقبال چیمہ ، مہر واجد عظیم ، کونسلرز استاد رشید ، راجہ شہزاد اور علی امتیاز وڑائچ ، عاصم شوکت ،ملک وقار ، یاسر گیلانی ، میجر ریٹائرڈ عرفان ،صادقہ صاحبداد ،مسرت چیمہ ، سیمی بخاری ،انیلہ ساجد ،عظمیٰ کاردار، ڈاکٹر جویریہ ،صباء بٹ ،ثانیہ کامران ،صائمہ شوکت نے بھی اس تقریب میں شرکت کی کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان اور گو نوا زگو کے نعرے لگائے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :