ڈینگی کی روک تھام کیلئے قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، تعمیراتی جگہوں کی خصوصی سرویلنس پر توجہ دی جائی'شاہد حسین

تمام متعلقہ ادارے لارواکش ادویات اور آلات کے حوالے سے اپنے اسٹورز اپڈیٹ کریں'ممبر سی ایم آئی ٹی

بدھ 29 مارچ 2017 18:53

ڈینگی کی روک تھام کیلئے قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، تعمیراتی جگہوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ڈینگی کا موسم شروع ہو چکا ہے اور ڈینگی سرویلنس آؤٹ ڈور اور انڈور دونوں جگہوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ، ڈینگی کی روک تھام کے لئے قبرستانوں ، کباڑ خانوں ، تعمیراتی جگہوں کی خصوصی سرویلنس پر توجہ دی جائے اور ڈی وی آر کے ذریعے موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے۔

ان باتوں کا اظہار ممبر سی ایم آئی ٹی شاہد حسین نے ایمر جینسی ریسپانس کمیٹی نشتر ٹائون میں انسدادڈینگی اجلاس کی زیر صدارت کیا۔ اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی،ایل ڈی اے،فشریز ڈیپارٹمنٹ،واسا ڈیپارٹمنٹ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پی ایچ اے،کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان ڈینگی کی صورتحال بارے بریفنگ دی اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے جاری آؤٹ ڈور اور انڈور ڈینگی سرویلنس سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

شاہد حسین نے اجلاس کے اختتام پر ہدایت کی کہ محکمہ فشریز کی جانب سے جن تالابوں میں ڈینگی لاروا کھانے کی مچھلیاں ڈالی جائیں ،ان تالابوں کے نزدیک نشان ضرور آویزاں کیا جائے اور محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے تاکہ لاروا کش ادویات ان تالابوں میں نہ ڈالی جائیں۔تمام متعلقہ ادارے لارواکش ادویات اور آلات کے حوالے سے اپنے اسٹورز اپڈیٹ کریں۔جو محکمے انسداد ڈینگی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ان کے بارے میں رپورٹ تیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :