لاہور میں دو روزہ'' بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ کانگریس''کا انعقاد خوش آئند اقدام ہی' ملک تنویر اسلم اعوان

شیخ زاید ہسپتال کے شعبہ کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کا شمار پاکستان کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں دوسرے نمبر پر ہے 'صوبائی وزیر سی اینڈڈبلیو

بدھ 29 مارچ 2017 18:53

لاہور میں دو روزہ'' بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ کانگریس''کا انعقاد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی وزیر مواصلا ت و تعمیرات ملک تنویر اسلم نے شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں دو روزہ ''بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ کانگریس'' کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں پیوند کاری کے حوالے سے پاکستان میں بعد از مرگ عطیہ کردہ گردہ کی پیوند کاری کے حوالے سے کی جانے والی تازہ ترین ترقی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس طبی تعلیم کے تسلسل کا انتہائی اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔ جس میں ملکی اور بین الاقوامی ماہر فیکلٹی کے زیر سایہ ڈاکٹرز حضرات کو پیوند کاری کے حوالے سے بہت کچھ جدید سیکھنے کو ملا، جس کے مستقبل قریب میں انتہائی مثبت نتائج بر آمد ہونگے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ہسپتال کے ماہر سرجنز کی انتھک محنت سے شیخ زاید ہسپتال کے شعبہ یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹیشن نے 800 سے زائد مریضوں کے گردوں کی کامیاب پیوند کاریاں مکمل کرلی ہیں، جسکی بدولت شیخ زاید ہسپتال کے شعبہ کڈنی ٹرانسپلانٹیشن کا شمار پاکستان کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ ہمارے پیا رے وطن کے عوام الناس میں انسانی اعضائ کے بعد از مرگ عطیہ کرنے کے حوالے سے آگاہی و شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ایسے مریض جو زندگی سے مایوس ہو چکے ہیں ان مریضوں میں زندگی کی کرن دوبارہ لوٹائی جا سکے اور اس حوالے سے شیخ زاید ہسپتال نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :