ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی کوامریکی صدر ٹرمپ کے ظہرانے میں شرکت کی دعوت

بدھ 29 مارچ 2017 18:47

ڈی جی ایس آر یو سلمان صوفی کوامریکی صدر ٹرمپ کے ظہرانے میں شرکت کی ..
لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) امریکی وزیر کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کو ٹرمپ کے ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک ریفارمز یونٹ سلمان صوفی کودنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے نمایاں شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور اس ضمن میں انہیں ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

سلمان صوفی نے اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی سطح پر پنجاب میں خواتین کے حقوق کے لئے قانون سازی اور دیگر اقدامات بے حد سراہا جارہا ہے۔امریکی صدر کی طرف سے ظہرانے کی دعوت حکومت پنجاب کی طرف سے خواتین کے حقوق کی خدمات کے اعتراف کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :