کور کمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کا فیصل آباد میں مردم و خانہ شماری کے عمل کا جائزہ،انعقاد پراطمینان کا اظہار

بدھ 29 مارچ 2017 18:37

کور کمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کا فیصل آباد میں مردم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) کور کمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے فیصل آباد میں چھٹی مردم اور خانہ شماری کے انعقاد کا جائزہ لیا اور مردم شماری کے بہترطریقے سے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے فیصل آباد میں چھٹی مردم اور خانہ شماری کے انعقاد کے عمل کا معائنہ کیا اوراس کا جائزہ لیا جہاں پر انہیں محکمہ شماریات سمیت سول و عسکری نمائندوں نے مردم شماری کے عمل میں پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

انہوں نے مردم شماری کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :