خانہ و مردم شماری قومی مسئلہ ہے ،عوام کو چاہئے وہ قومی فریضہ سمجھ کر آنے والی ٹیموں کودرست اعداد وشمار درج کرائیں ،زاہد حسین میمن

بدھ 29 مارچ 2017 18:10

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ خانہ و مردم شماری قومی مسئلہ ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ قومی فریضہ سمجھ کر آنے والی ٹیموں کودرست اعداد وشمار درج کرائیں یہ بات انہوں نے دوسرے مرحلے میں میرپورخاص میں ہونے والی خانہ و مردم شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مردم شماری کی اہمیت و افادیت کے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ضلع سطح پر آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گاانہوں نے ضلعے کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنے اپنے تعلقوں میں مردم شماری کے متعلق اجلاس کریں اور آگاہی پروگرام منعقد کرائیں اس موقع پر اسسٹنٹ سینسز کمشنر میرپورخاص محمد شفیق نے کہا کہ مردم شماری کے سلسلے میں اساتذہ کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے ضلع میرپورخاص میں 222گاڑیاں مردم شماری میں استعمال ہوں گی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iمیرپورخاص محمد یوسف عباسی،اسٹیٹکس آفیسر عبدالحق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عبدالجبار شیخ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپورخاص سید شیراز علی شاہ،ضلعے کے اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیار کاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :