مستقبل کے معماروں کو کاپی کلچر کے ناسور سے پچانا اساتذہ اور والدین کی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر میرپور خاص

بدھ 29 مارچ 2017 18:10

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ مستقبل کے معماروں کو کاپی کلچر کے ناسور سے پچانا اساتذہ اور والدین کی زمہ داریوں میں شامل ہے کیونکہ نقل سے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے دسویں جماعت کے ہونے والے سالانہ امتحانات کا جائزہ لینے کیلئے میرپورخاص کے امتحانی مراکز شہید بینظیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول،گورنمنٹ گرلز ہڈسن ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز کمپری ہینسئو ہائر سیکنڈری اسکول ، گورنمنٹ قائد ملت ہائی اسکول اور دیگر امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ نقل کے رجحان کے مکمل خاتمے کیلئے موئثر کردار اداکریں اور متنبہ کیا کہ نقل کرانے میں ملوث عملے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔