ساہیوال عارف موڑ بائی پاس پر کیری ڈبہ حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق ،6جھلس گئے، 4کی حالت نازک

بدھ 29 مارچ 2017 18:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ساہیوال لاہور روڈ پر عارف والا بائی پاس کے قریب ایک کیری ڈبہ کاٹائر پھٹ جانے سے کیری ڈبہ الٹ گیا اورگیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ جانے کے سبب ایک ہی خاندان کے 2افراد جاں بحق اور 6بری طرح جھلس گئے ، جن میں 4افراد کی حالت نازک ہے ۔مرنے والی بوڑھی خاتون اللہ رکھی کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ دوسرے بچے کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطا بق چک 9-138ایل کا ایک خاندان لاہور کیری ڈبہ میں جا رہاتھا کہ بائی پاس پر کیری ڈبہ کا ٹائر پھٹ جانے کے سبب کیری ڈبہ الٹ گیا اور گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا اور کیری ڈبہ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد ریسکیو1122کی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا مگر کیری ڈبہ جل گیا ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے کیری ڈبہ کی نمبر پلیٹ شناخت نہ ہوسکی ۔

اس حادثہ میں ایک 40سالہ عورت اللہ رکھی زوجہ محمد حنیف ساکن 9-138ایل کی شناخت ہو گئی اور بچے کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جبکہ حافظ شاہد محمود 32سالہ اسکی بیوی مبشراں 26سالہ اسکی دو بیٹیاں مشعل فاطمہ ڈھائی سالہ اسماء فاطمہ ڈیڑھ سالہ اور شاہد محمود کی کزن کوثر 45سالہ بری طرح جھلس گئیں ، تمام افراد کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چار کی حالت نازک ہے ۔ حادثہ کے وقت حافظ شاہد محمود ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ پولیس تھا نہ غلہ منڈی نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور حادثہ کی تحقیقات حکم دے دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :