حکومت صوبے کے تمام علاقوں میں مساوی بنیادوں پر سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دے رہی ہے، حاجی حبیب الرحمن وزیر زکوة خیبرپختونخوا

بدھ 29 مارچ 2017 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے زکواة ،اوقاف و مذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوںکے منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے تاکہ عوام کو آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ضلع بونیر میں شالیزارہ ڈھیری روڈ کے تعمیراتی کام کے معائنے کے دوران موقع پر موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے سڑک کے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مذکورہ روڈ انشاء اللهاسی سال مکمل ہو جائے گی جس سے عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور آئندہ بھی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی بے لوث خدمت کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انکے حجرے کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ بلا ججھک اُنہیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ان کو بروقت حل کیا جا سکے۔قبل ازیں صوبائی وزیرکا موضع ڈھیری پہنچنے پر پُر تپاک استقبال کیا گیا اور مقامی لوگوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :