پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ڈاکٹر عاصم حسین کو ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد

بدھ 29 مارچ 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر صوبائی وزیرنثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری سندھ وقار مہدی ،سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ ،کراچی کے جنرل سیکریٹری سینیٹر سعید غنی ،اطلاعات سیکریٹری شہلا رضا اورضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور ہونے پرانہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو سیاسی وابستگی کی سزا دی گئی ،ڈاکٹر عاصم ایک بہادر اور نڈر انسان کی طرح عدالتوں اور اداروں کا احترام کرتے رہے ، بلآخر ان کی ضمانت ان کی سچائی کا ثبوت ہے۔