وزیراعلی سندھ نے انٹراسٹی کیلئے 600 بسوں کی منظوری دیدی

بدھ 29 مارچ 2017 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کراچی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انٹرا سٹی کیلئے 600 بسوں کی منظوری دے دی۔ سندھ حکومت انٹرا سٹی بسیں چلانے کیلئے ٹرانسپورٹرز کو مالی معاونت بھی فراہم کرے گی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انٹرا سٹی بس سروس اور دیگر بلیو لائن منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت انٹرا سٹی بسیں چلانے کیلئے ٹرانسپورٹرز کو مالی معاونت فراہم کرے گی اور 15 فیصد سود سے پاک قرضہ دے گی۔ وزیراعلی سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ شہر کی سڑکیں، انڈرپاسز اور فلائی اوورز پر کام تیزی سے جاری ہے تاہم بسوں کے منصوبوں کو جلد شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ کو وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں 8 ہزار نئی بسوں کی ضرورت ہے۔ دیگر کمپنیاں کراچی کی بسوں کی انشورنس کرنے کیلئے تیار نہیں تاہم نئی بسوں کی انشورنس سندھ انشورنس کمپنی کرے۔اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ محمد وسیم، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری خزانہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :