وزیرداخلہ کی تارکین وطن کےمسائل حل کرنےکیلئےحکام کو24گھنٹےکی ڈیڈلائن

امیگریشن سسٹم کوایف آئی اے سےالگ کیاجائے،امیگریشن اوربارڈرمینجمنٹ کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے،چیئرمین نادراپاکستان اورریجن کارڈسے متعلق ایک ہفتے میں سفارشات پیش کریں،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 مارچ 2017 18:01

وزیرداخلہ کی تارکین وطن کےمسائل حل کرنےکیلئےحکام کو24گھنٹےکی ڈیڈلائن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں نئی ویزہ پالیسی سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کیلئے حکام کو24گھنٹے کی ڈیڈلائن دے دی۔اس موقعہ پراجلاس میں چوہدری نثارنے چیئرمین نادراکو پاکستان اور ریجن کارڈسے متعلق سفارشات پیش کرنے کابھی حکم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری داخلہ کوایک ہفتے میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ امیگریشن سسٹم کوایف آئی اے سے الگ کیاجائے۔پوری دنیامیں امیگریشن اور بارڈرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ الگ الگ ہیں۔چوہدری نثارنے مزید کہا کہ امیگریشن اور بارڈرمینجمنٹ کوجدیدخطوط پراستوارکیاجائے۔اس موقعہ پرچیئرمین نادرانے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورحکومت کارڈکی مدت برحائی گئی۔جس سے مجموعی طورپر کارڈچارجزمیں کمی آئی ہے۔ جبکہ نادراکے سروس چارجز میں  2012 ء سے اضافہ نہیں ہوا۔