دبئی میں دو پاکستانی پولیس اہلکار بن کر بھارتی باشندے کو ابو ظہبی لے گئے

بدھ 29 مارچ 2017 18:12

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) دبئی میں دو پاکستانی پولیس اہلکار بن کر غیر قانوی طریقے سے مقیم بھارتی باشندے کو ابوظہبی لے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28اور 31سالہ دو پاکستانی باشندوں نے پولیس اہلکار بن کر گلی میں صفائی کرنے والے بھارتی باشندے کو روکا اور شناختی کوائف مانگے ۔

(جاری ہے)

دونوں پاکستانیوں نے بھارتی باشندے کو اپنے جعلی پولیس کارڈ بھی دکھائے اور بھارتی باشندے کے پاس شناختی کوائف نہ ہونے پر اسے پکڑ کر دبئی سے ابو ظہبی لے گئے ۔

دونوں پاکستانیوں نے ابو ظہبی پہنچ کر بھارتی باشندے کو دیگر دو افراد کے حوالے کردیا جنہوں نے اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔بھارتی باشندے نے بتا یا کہ جب دونوں جعلی پولیس اہلکاروں نے شناختی کوائف مانگے تو انہیں کہا کہ میں یہاں غیر قانونی طریقے سے رہ رہا ہوں کیونکہ میں یہاں غیر قانونی طریقے سے آیا تھا ،پھر دونوں نے مجھے اغوا کیا اور ابوظہبی لے گئے جہاں مجھے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :