اسلام آباد ،ْمقامی عدالت نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

بدھ 29 مارچ 2017 18:07

اسلام آباد ،ْمقامی عدالت نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے باپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) مقامی عدالت نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ۔بدھ کو غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے اعجازکو جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں بدھ کوپیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان مین کہا کہ پندرہ سالہ بیٹی کا افغانی شہری علائوالدین کے ساتھ تعلق تھا۔

مارچ کے آغاز میں علائوالدین کے خلاف مقدمہ درج کروایا مگرپولیس نے کوئی کارروائی نہ کی، کئی مرتبہ بیٹی کو سمجھایا مگر وہ باز نہ آئی جس پر اسے قتل کردیا۔ پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ تفتیش مکمل ہوگئی ہے۔ ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم اعجاز کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

متعلقہ عنوان :