علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج ایفی ڈرین کیس کی سماعت 10اپریل تک ملتوی

بدھ 29 مارچ 2017 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) انسداد منشیات کی جج ارم نیازی نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج ایفی ڈرین کیس کی سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو ملزم عبدالستار، علی موسٰی گیلانی،مخدوم شہاب الدین ،افتخار احمد اور ڈاکٹر عبدالخالق عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزم ملک زنبیر کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :