کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی کا فیصل آباد میں جاری چھٹی خانہ مردم شماری کے بلارکاوٹ انعقاد پر اطمینان کا اظہار

بدھ 29 مارچ 2017 18:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے فیصل آباد میں جاری چھٹی خانہ مردم شماری کے بلارکاوٹ انعقاد پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس میں شریک تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمانڈر منگلا کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے فیصل آباد میں جاری چھٹی خانہ مردم شماری کے عمل کا جائزہ لیا انہیں سول اور عسکری حکام کے علاوہ پاکستان شماریات بیورو کے نمائندوں کی طرف سے مردم شماری کے حوالے سے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گی۔

کور کمانڈر منگلا کور نے مردم شماری کے بلارکاوٹ عمل پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس میں شریک تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :