جامعہ نعیمیہ،اسلامی بینکاری آگاہی پروگرام یکم اپریل سے شروع ہوگا

ڈاکٹرراغب نعیمی،مفتی صابر حسین وودیگر اسلامی بینکاری کے ماہرین خصوصی لیکچر دیں گے

بدھ 29 مارچ 2017 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء)جامعہ نعیمیہ،دارالاقتصاد الاسلامی اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے 3روزہ آگاہی پروگرام بعنوان ’’اسلامی بینکاری ومالیانی نظام‘‘ یکم اپریل سے شروع ہوگا۔پروگرام میںمفتی محمدصابر حسین،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی ودیگر اسلامی بینکاری کے ماہرین اظہارخیال فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

3 روزہ آگاہی پروگرام میں جامعہ نعیمیہ،جامعہ نظامیہ ،جامعہ غوثیہ ،جامعہ ہجویریہ ، جامعہ محمدیہ غوثیہ سمیت دیگر مدارس کے 35سے زائد مفتیان عظام،علماء کرام شریک ہوں گے۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق پروگرام کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو اعزازی اسنادبھی دی جائیں گی۔پروگرام میں شریک ہونے والے مفتیان عظام ،علماء کرام اورشائقین علوم اسلامیہ کو جدیدبینکاری اوراسلامی اقتصادیات پر تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔پروگرام صبح 10سے شام4-30تک جاری رہے گا۔