Live Updates

کراچی کی عوام کے ساتھ ساز ش کی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ

نویں دسویں کے امتحانات میں کھلے عام نقل سندھ حکومت کیلئے باعث شرم ہے،رہنما تحریک انصاف سندھ

بدھ 29 مارچ 2017 18:01

کراچی کی عوام کے ساتھ ساز ش کی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ بھر میں نویں دسویں کے امتحانات میں کھلے عام نقل سندھ حکومت کے لیے باعث شرم ہے ،امتحانات میں نقل کرکے حاصل کی گئی ڈگریوں کی اخلاقی طور پر کوئی اہمیت نہیں ہوتی ،جبکہ موجود ہ حکومت میں بے شمار ایسے ممبران اسمبلی ہیں جو اسی انداز میں اپنی تعلیم مکمل کرکے اسمبلیوں میں پہنچے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انہیں اس طرح کی حرکتیں بری نہیں لگتی اور نہ ہی انہیں اس طرح کے کاموں میں کوئی برائی نظر آتی ہے،ہم نقل کرنے اور کروانے والوں کے ساتھ قانونی کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں،کیونکہ امتحانات میں نقل کرواکر اس ملک کی نوجوان نسل کا مستقبل تباہ وبرباد کیا جارہاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس میں حیدرآباد سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا حکمران اس وقت کراچی کی عوام کے ساتھ سازشوں میں مصروف ہیں انا پرستی کی اس سیاست نے پورے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنادیاہے ،اس سے بڑی ساز ش کیا ہوگی کہ پاکستان کا سب سے بڑ اتجارتی حب ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہے ،انہوں نے کہاکہ نظام کی تبدیلی اور ملک کا بہتر مستقبل تحریک انصاف کی کامیابی سے جڑا ہواہے ،شریف برادران پوری دنیا میں کرپشن کے نام پر بدنام ہیں۔

(جاری ہے)

آج دنیا کا سب سے بڑااحتساب پاکستان میں ہورہاہے جو صرف چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ممکن ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ چار سالوں میں جمہوریت کے نام پر خاندانی بادشاہت کے خاتمے کا وقت نہایت قریب آچکاہے ،اس وقت حکومت کی نااہلیوں کا یہ نتیجہ ہے کہ لوگ علاج معالجہ کے لیے دربد ر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ،کرپشن کے ناسوروں نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات