پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزراعلی وفاقی حکومت کے اقدامات پر کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، مہرین انور

بدھ 29 مارچ 2017 18:01

پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزراعلی وفاقی حکومت کے اقدامات پر کئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزراعلی وفاقی حکومت کے اقدامات پر کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تین فیصد گیس پیدا ہوتی ہے اور یہ صوبہ 42فیصد استعمال کرتا ہے ،پنجاب بڑا بھائی ہے ہم کسی صوبہ کے خلاف نہیں لیکن وفاقی حکومت کی گیس کی تقسیم کا طریقہ کار درست نہیں ، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم کو خط بروقت ہے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے صوبوں میں بے اطمینانی پیدا ہوگی اور قومی ہم آہنگی بھی متاثر ہوسکتی ہے ،وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلے تا کہ صوبائی سطح پر وفاقی حکومت کے اقدامات کو رد نہ کیا جائے اور ملک ہم آہنگی مضبوط ہو

متعلقہ عنوان :